NAUJAVAN WERTHER KI DASTAN-E-GHAM
Original price was: ₨ 1,200.₨ 840Current price is: ₨ 840.
- Title: Naujawan Werther Ki Dastan-e-Gham (Urdu Translation)
- Original Author: Johann Wolfgang von Goethe
- Language: Urdu (Translation)
- Genre: Classic Literature / Epistolary Novel / Romantic Fiction
- Binding: Hardback
- Themes: Mohabbat, hijr, jazbati kasmakash, tanhai, aur insani ehsaasat ki gehrai.
In Stock

In Stock
- Description
-
Description
کہا جاتا ہے کہ جرمن زبان میں آج تک ورتھر جیسی شہرت و مقبولیت اور کسی کتاب کو نصیب نہیں ہوئی اور نہ کسی ملک کی کسی ادبی تصنیف نے آج تک اتنی جلدی عظیم الشان شہرت پائی۔ نوجوانوں کا یہ حال ہو گیا تھا کہ انھوں نے ورتھر کی مفروضہ پوشاک یعنی نیلا کوٹ، پیلی واسکٹ اور پیلی پتلون پہننا شروع کر دیا تھا اور بقول مادام دی اسٹائل کتنوں نے ورتھر کی طرح دردمند اور دل فگار بن کر خودکشی بھی کر لی۔ کتنی بیویاں اپنے خشک مزاج شوہروں سے تنگ آکر کسی رنگین مزاج ورتھر کی دل نواز صحبتوں سے لطف اُٹھانے کی آرزوئیں کرنے لگیں۔ ادب میں بھی ورتھریت بُری طرح سرایت کر گئی۔ ورتھر اور شارلوٹے پر نظمیں لکھی گئیں جنھیں عوام سڑکوں پر گاتے پھرتے تھے۔ جرمنی میں یہ تو سب ہوتا رہا مگر یورپ کے دوسرے ملکوں میں اس کی شہرت بہت جلد ہو گئی۔ فرانس میں اس کا شان دار خیر مقدم کیا گیا اور انگلستان میں اس کا پہلا ترجمہ فرانسیسی سے شائع ہوا۔ اطالوی زبان میں بھی اس کا ترجمہ اسی زمانے میں شائع ہوا۔ چینی فنکاروں نے شیشے پر شارلوٹے اور ورتھر کی تصویر بنائی۔ غرض کہ تھوڑے دنوں میں گوئٹے یورپی ادب کی ایک نہایت ممتاز اور قابلِ احترام ہستی تسلیم کیا جانے لگا اور مدتوں وہ صرف ’’ورتھر‘‘ کے مصنف کی حیثیت سے مشہور رہا لیکن ’’ورتھر‘‘ کو صرف اٹھارہویں صدی کی خیال پرستی کا آئینہ ہی نہیں سمجھنا چاہیے۔ ’’ورتھر‘‘ ایک زخمی دل کی پُکار ہے جو خیال پرستی کا عہد ختم ہو جانے کے بعد بھی آج ہماری توجہ کو کاوش و اضطراب کے ساتھ اپنی طرف جذب کرتی ہے۔ کون ہے جس کی آہوں سے افسانۂ سوز وگداز نہ نکلا ہو اور کون ہے جو حادثاتِ زمانہ کے بے رحم ہاتھوں سے محفوظ رہا ہو۔
- Reviews (0)
-
- Shipping & Return
-
Shipping & Return
- Orders are dispatched within 24–48 business hours.
- Free shipping on orders of PKR 25,000 and above.
- Nationwide delivery across Pakistan.
- Estimated delivery: 2–5 business days (major cities).
- Cash on Delivery (COD) available across Pakistan.
- Advance bank transfer customers receive an exclusive discount.
Returns & Exchanges
We carefully inspect every book before dispatch. If you receive a damaged, defective, or incorrect item, please contact us within 3 days of delivery. Eligible products will be replaced or exchanged according to our Return & Refund Policy.
Important Information
Delivery times may vary depending on your location and courier service. During sales, holidays, or unforeseen circumstances, orders may require additional processing time. For assistance, please contact our customer support team before placing your order.




Reviews
There are no reviews yet.